اس سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
لیکن ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ تاریخ ہے جو ہوسکتا ہے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں تبدیل ہوجائے۔
اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو
رپورٹ کے مطابق ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ان ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ جب کہ دوسرا جمعرات کو ہوگا۔
سیمی فائنلز کی فاتح ٹیمیں اتوار 13 نومبر کو آپس میں ٹکرائیں گی۔

0 Comments